پورے امریکا سے نہیں صرف سائفر میں دھمکیاں دینے والے سے اختلاف ہے، ذلفی بخاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے جس نے سائفرمیں دھمکیاں دیں اور غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں