خضدار، گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، برساتی نالے سے نولود کی لاش برآمد
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقہ نوغے تحصیل باغبانہ میں شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب باغبانہ کے علاقہ نوغے میں معمر شخص رضا محمد ولد در محمد قوم عمرانی روڈ کراس کررہا تھے اس وقت ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل ڈالا فوری طور پر زخمی معمر شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل خضدار کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ مقامی انتظامیہ نے ضروری کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں خضدار میں ایک اور واقعے میں نومولود کو برساتی نالے میِں پھینک دیا گیا۔ خضدار نجی ہسپتال کے قریب برساتی نالے سے نومولود کی لاش برآمد۔ سٹی پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نومولود کی لاش برساتی نالے سے نکال کر سپرد خاک کردیا۔
Load/Hide Comments


