ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری دو نوٹیفیکیشن واپس لے لیے گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری کئے گئے دو نوٹیفیکیشن واپس لے لئے گئے۔ بدھ کو گور نر بلوچستان کے حکم سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کاریزات کے قیام کے حوالے سے جاری کئے گئے 21اور 22نومبر 2022کے نوٹیفکیشنز کو واپس لے لیا گیا ہے۔اس حوالے سے کئے گئے تمام اقدامات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں