بلوچستان کے باشعور عوام بی این پی کو اپنے حقوق کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، نصیر شاہوانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے اجتماعی و قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کی سودا بازی کرنے کی جد و جہد پر یقین نہیں رکھتے ہیں، یہاں کے عوام کو مشکل اور تکلیف دہ حالات میں کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا، کیونکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا نظریاتی و فکری رشتہ ہے جو کہ کسی لالچ کا محتاج نہیں، ان خیالات کا اظہار بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی مصطفی آباد کیرانی روڈ، کلی پیر بخش سمالانی میاں غنڈی،کلی قمبرانی اور مشرقی بائی پاس تخت ھانی لہڑی سٹاپ نزد پیپسی فیکٹری میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات، کارنر میٹنگز اور نئے یونٹوں کے قیام کے سلسلے میں یونٹ باڈیز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری ایم پی اے احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، پرنس رزاق بلوچ، حاجی عبدالغفور سر پرہ، شکاری ستار بلوچ، مولوی محمد عیسیٰ مینگل، میر خاور رحمن شاہوانی، غلام مصطفی مگسی، میر عبدالغفار بنگلزئی، ٹکری نذیر احمد ابابکی، ماسٹر محمد ابراہیم سمالانی، ڈاکٹر مراد بگٹی، حاجی محمد حنیف مینگل،ٹکری نذر احمد محمد شہی، ضیا ء جان مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جس تیزی کے ساتھ پارٹی کی عوامی تائد و حمایت عوامی مقبولیت اور پزیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ یہاں کے باشعور عوام بی این پی کو اپنے حقوق کا نجات دہندہ حقیقی قوم وطن دوست ترقی پسند سیاسی جماعت سمجھتے ہیں جنہوں نے عوام کیساتھ جو وعدے و عہد کئے تھے الیکشن کے دوران پارٹی نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ہر فورم پر یہاں کے عوام کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کر کے ارباب اختیارتوجہ بلوچستان کے گمبھیر اور نظر انداز کئے گئے سیاسی ایشوز کی طرف مبذول کرانے میں جو حکمت عملی ترتیب دی اس کے نتیجے میں آج ملکی سطح پر پارٹی کا بیانیہ اور اصولی موقف کو برحق جائز اور درست سمجھا جا رہا ہے، حلانکہ ماضی میں بلوچستانی عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیاسی پارٹیوں نے اقتدار پر رسائی حاصل کرنے پر اپنے گروہی، ذاتی اور خاندانی مفادات کو اولیت دی، یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے عوام ان پارٹیوں کی کارکردگی سے بخوبی واقف ہے اور وہ عناصر و پارٹیاں عوام کے احتساب کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ پائینگے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کیساتھ ہمارا نظریاتی اور فکری رشتہ ہے جو کہ خون کے رشتہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم سیاست کو عبادت کا درجہ سمجھتے ہوئے عوام کی تائد و حمایت اور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی اور جمہوری انداز میں یہاں کے عوام کو متحد و منظم رکھ کر ہم اپنے حقوق ساحل و سائل اور مادر وطن کے ایک ایک اینچ کا بہتر انداز میں دفاع کر سکتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام بلا رنگ و نسل مذہب و زبان سے بالا تر ہوکر بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کی جد و جہد کی خاطر ہماری تحریک کا بھرپور ساتھ دیں، کیونکہ نیپ کے بعد صوبے کے اقوام کوعوام کو بی این پی کی شکل میں ایک مرتبہ متحد و منظم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ لہٰذا اس موقع سے یہاں کے عوام فائدہ اٹھا کر بلوچستان کی قومی شعوری سیاسی جد وجہد کو فروغ دیں اور پارٹی کو گراس روٹ لیول نچلی سطح عوام کے مضبوط بنانے کیلئے تنظیم کاری نئے ممبر شپ کے اصول اور پارٹی اداروں کو دور جدید کی ضروریات اور لوازمات کے عین مطابق جدید خطوط پر استوار کر کے متحرک بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ سیاست میں شمولیات کو یقین بنائیں کیونکہ سیاست کے بغیر ہم اپنے غصب شدہ حقوق حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی استحصال اور ظلم و جبر کا راستہ روکا جا سکتا ہے، اس موقع پر کلی مصطفی آباد کیرانی روڈ میں نئے یونٹ کے قیام کے چناؤ کیلئے تین رکنی الیکشن کمیٹی ملک محی الدین لہڑی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس کے ممبران ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور نسیم جاوید ہزارہ تھے یونٹ سیکرٹری کیلئے مولوی محمد عیسیٰ مینگل ڈپٹی سیکرٹری کیلئے نوروز بلوچ، اور ضلعی کونسلر کیلئے میر عبدالغفار بنگلزئی کو منتخب کیا گیا جبکہ یونٹ کو قوم وطن دوست سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا جبکہ مشرقی بائی پاس تحت ھانی لہڑی سٹاپ نزد پیپسی فیکٹری میں ایک نئی یونٹ کے الیکشن کیلئے ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر محمد اکرم بنگلزئی اور پرنس رزاق بلوچ نے نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا،سیکرٹری کیلئے زبیر احمد مری، ڈپٹی سیکرٹری کیلئے ہزار خان بلوچ، ضلعی کونسلران کیلئے حاجی محمد اعظم مینگل اور اختر محمد بلوچ منتخب ہوئے یونٹ کے نام یونٹ کو میر گورگین مینگل کے نام سے منسوب کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و ضلعی نو منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں