شام میں داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی امریکی آپریشن میں مارا گیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی کالعدم تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے تصدیق کردی ہے کہ داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا۔ دوسری جانب داعش کی جانب سے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں