بلوچستان ہائیکورٹ نے گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ پر دائر آئینی درخواست پر وضاحت طلب کرلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد عامر نواز را نانے گیس پریشر کی کمی،لوڈشیڈنگ، زرغون غر سپلا ئی لا ئن کی مرمت میں تاخیر اور صارفین کو گیس کی سپلا ئی میں درپیش رکاوٹوں و دیگر بابت وضاحت کیلئے متعلقہ حکام کو نوٹسزجا ری کر تے ہو ئے اگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے صو بے میں گیس پریشر کی کمی،لوڈشیڈنگ و دیگر سے متعلق آئینی درخواست کی سما عت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، کمپنی کے فرید اللہ کا کڑ و دیگر پیش ہو ئے۔سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے بنچ کے ججز سے استدعا کی کہ وہ کمپنی حکام سے بلو چستان سے نکلنے اور صوبے کی صارفین کوملنے والی گیس کی مقدار با رے استفسار کرے جس پر عدالت کے ججز نے کمپنی حکام سے اس بابت معلومات فرا ہم کرنے کیلئے کہا تو کمپنی حکام کی جا نب سے بتا یاگیا کہ بلو چستان میں یو میہ 8سو ملین کیوبک فٹ(ایم ایم سی ایف) گیس نکلتی ہے جبکہ بلو چستان کو اس سے روزانہ کی بنیاد پر 145ملین کیوبک فٹ(ایم ایم سی ایف) گیس کی فرا ہمی کی جا تی ہے درخواست گزار نے بنچ کو بتا یا کہ جب تک زرغون غر گیس فیلڈ سے گیس کی سپلا ئی بحال نہیں کی جا تی تب تک کو ئٹہ اور صو بے کے دیگر اضلاع میں صارفین کو گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا رہے گاطو فا نی با رشوں کے دوران زرغون غر گیس سپلا ئی والی لا ئن بہہ گئی ہے جس پر مہینے گزر جا نے کے با و جو د بھی مر مت کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔ سما عت کے دوران سرہ غڑ گئی،نواں کلی اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کی جا نب سے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کے توسط سے بنچ کو ایک درخواست پیش کی گئی جس میں سرہ غڑ گئی،نواں کلی اور ملحقہ علاقوں کو مین ائیر پورٹ روڈ والی گیس پا ئپ لا ئن سے 12انچ قطر کے لا ئن کی فرا ہمی کے لئے احکاما ت کی استدعا کی گئی تھی سما عت کے دوران بنچ کے ججز نے کمپنی حکام سے استفسار کیا کہ گیس کی مقدار کو بڑھا نا یا کم کر نا کس کی صوابدید ہے جس پر کمپنی کی جا نب سے بتا یا گیا کہ گیس کی مقدار میں کمی بیشی کر نا وزارت پیٹرولیم کے دائرہ اختیار میں ہے جسٹس محمدکا مران ملاخیل نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت کے موقع پربلو چستان میں صارفین کی کل تعداد،ان میں کتنے گھریلو اور کمرشل صارفین ہیں اور ان سے بلوں کی کتنی ریکوری ہو تی ہیں با رے تمام تر تفصیلا ت عدالت میں پیش کی جا ئے۔ بنچ نے زرغون غر گیس پا ئپ لا ئن کے متاثرہ حصے کی مرمت اور این او سی کے اجرا ء میں تاخیر کے سلسلے میں وضاحت کیلئے ما ری گیس کمپنی اور این ایچ اے کے متعلقہ حکا م اور صارفین کو گیس کی فرا ہمی میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ و دیگر با رے کمشنر کو ئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ئٹہ ڈیوپلمنٹ اتھارٹی و دیگر کو نو ٹسز جا ری کر تے ہو ئے 8دسمبر کو اگلی سما عت پر طلب کر لیا ہے۔


