چیئر مین (پی ٹی ائی)عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کردی
لاہور (انتخاب نیوز)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی دعوت دی ہے،پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، آئیں بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات پر بات کریں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیا تھا، یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں الیکشن کا نام نہیں لیتے، ہم ان کو موقع دیتے ہیں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکشن تاریخ کا اعلان کریں، انہوں نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو ہم نے اسمبلیاں توڑ دینی ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب او ر خیبر پختوں خوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو حکومتی امور ٹھپ ہو جائیں گے، 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوءٰیں تو 66فیصد ملک میں انتخابات ہوں گے، اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق)کے حوالے سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق)قدم قدم پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پرویز الٰہی نے یقین دلایا ہے کہ جب کہوں گا وہ اسمبلی توڑنے کی سفارش کر دیں گے۔


