سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، جنہوں نے امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جرمن قونصل جنرل

کراچی (انتخاب نیوز) جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر بھی سندھ کی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں کلچرل ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے جرمن پرچم کے رنگ کی سندھی ٹوپی پہنی۔ڈاکٹر روڈیگر نے اپنے بیان میں سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا پیغام بھی دیا۔جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، صوفیوں نے سندھ میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں