ہم نے کشیاں جلا کر واپسی کے راستے بند کردیے، دھرنا مرنے تک جاری رکھیں گے، ہدایت الرحمن

گوادر (نامہ نگار) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہم گزشتہ چھتیس دن سے عوامی اجتماعی جائز مسائل کے حل کیلئے دھرنے پر ہزاروں مظلوم لوگوں کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں لیکن کسی حکومتی یا انتظامیہ کے کسی فرد، نمائندے کو توفیق نہیں ہوئی کہ آئے ہم سے مذاکرات کریں حکومت مسلسل بے حسی غفلت وکوتاہی کی علامت بنی ہوئی ہے دھرناکی بات ماننے،جائز اجتماعی قومی مسائل حل کرنے ہوں گے گوادر کے عوام،نوجوان خواتین اور بزرگ ہم سب ایک اور متحد ہیں کوئی طاقت ہمیں منتشر کر سکتے ہیں نہ ہی ہمیں نقصان پہنچاسکتے ہیں حکومت بھول جائیں کہ ہم مطالبات منوانے بغیر چلے جائیں گے ہم جائز طریقے سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں دھرنے کو ناکام بنانے یا دھرنے کے خلاف طاقت استعمال کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادردھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائزقانونی اورعوامی اجتماعی مسائل کے حوالے سے ہیں ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے جولوگ ہم سے مذاکرات کرکے وعدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہی غیر قانونی کام کررہے ہیں ہم عوامی حقوق کے حصول کیلئے دھرنا جاری رکھیں گے دھرنے کے خلاف طاقت یاسازش اورپروپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا حکومتی بااختیار طبقات سے مذاکرات وحقوق مانگ رہے ہیں گوادر وبلوچستان کے عوام کیلئے جینامشکل بنادیاہے۔ کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو،شناختی کارڈ دکھادو،لاشیں،لاپتہ افراد،چیک پوسٹوں پرتذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے ہم نے کشتیاں جلالی ہیں واپسی کے راستے ہم نے بند کردیے حقوق کے حصول کیلئے چالیس دنوں سے دھرنا جاری ہے حکومت مذاکرات مسائل کے حل کے بجائے انٹرنیٹ، میڈیا کوریج بند کرکے مسائل ومشکلات پیداکررہی ہے۔ملک وملت دشمنوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ ہم مظلوموں پر ظالم ڈھائے جارہے ہیں انشاء اللہ حقوق کے حصول کیلئے ہم حکومتی رکاوٹوں کو تھوڑ یں گے اور حقوق حاصل کریں گے قومی میڈیاسے دھرنا کو غائم کرنے،بلیک آؤٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔نوجوان حقوق کے حصول کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں