بلوچستان میڈیکل سٹورزڈپارٹمنٹ ختم ادویات کی خریداری ا ضلاع کے حوالے

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی وزیرصحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں میڈیکل سٹورز ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر کے ادویات کی خریداری اضلاع کو منتقل کر دی ہے، سرکاری ادویات کی میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی روک تھام کیلئے ادویات کی محکمانہ پیکج کروا رہے ہیں تاکہ سرکاری ادویات صرف حقداروں کو مل سکے فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار بہتر کرنے کی ضرورت ہے فنڈز نہ ہونے کا رونا ایک وطیرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، سید احسان شاہ نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیرخزانہ بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں، جب سے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالا ہے محکمہ کی بہتری اور اس میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہوں بلوچستان میں 700سے زائد بنیادی مراکز صحت 24ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 15ٹیچنگ کیڈر ہسپتال4ٹریشری کیئر ہسپتال و دیگر محکمہ صحت کے ماتحت کام کر رہے ہیں، جبکہ طبی افرادی قوت کیلئے ایک میڈیکل یونیورسٹی 4میڈیکل کالجز13نرسنگ کالجز کام کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں