خضدار میں ایرانی پیٹرول کی مہنگے داموں فروخت اور ناپ تول میں کمی کا نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار شہر مافیا کے رحم کرم پر، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خضدار میں ایرانی پیٹرول کے مختلف مقامات پر مختلف ریٹس، کئی جگہوں پر ایک ہی روڈ پر مختلف نرخ نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا۔ ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والا مافیا اپنی من مانی کرتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ایرانی پیٹرول 160 سے 200 روپے لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے اگر باڈر سے خضدار تک 160 تک پہنچ ہے تو خضدار میں ایرانی پیٹرول کے نرخ مختلف کیوں؟ عمر فاروق چوک پر 160، رابعہ روڈ گزگی چوک میر چاکر خان روڈ پر 170 سے 180 روپے، منی پیٹرول پمپس پر 170 سے 190 /200 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے گزارش ہے کہ ایرانی پیٹرول کے نرخ مقرر کرکے عوام کو پیٹرول مافیا سے نجات دلائیں، دوسری طرف مین آرسی ڈی روڈ پر منی پیٹرول پمپ کے گیج چیک کریں کیونکہ اکثر شکایت موصول ہوتی ہیں کہ منی پیٹرول پمپ والے ناپ تول میں نمایاں کمی کرکے لوٹ مار کرتے ہیں، کئی دفعہ منی پیٹرول پمپ کے ناپ تول میں کمی پائی گئی ہے، لہٰذا اسسٹنٹ کمشنر سے گزارش ہے کہ نرخ یکساں کرنے کیساتھ ساتھ گیج بھی چیک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں