بم دھماکوں اور خراب حالات کے باوجود جمعیت نے ہمیں دوست سمجھا، فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے دعا گوں ہیں، اسلم رئیسانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام میں شمولیتی تقریب سے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008ءمیں جب حکومت بنائی تو جمعیت نے بہت ساتھ دیا۔ سراوان ہاﺅس میں جمعیت علماءاسلام میں شمولیتی تقریب میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکوں اور حالات کی خرابی کے دوران جمعیت نے ہمیں دوست کی طرح سمجھا۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم نے بہت کچھ کرنا ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ جمعیت میں شمولیت سے پہلے دوستوں سے مشورہ بھی کیا۔ عوام کے تمام مسائل حل تو نہیں کرسکتے مگر کم سے کم کرنے کی کوشش کرینگے۔ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے دعا گوں ہیں۔
Load/Hide Comments


