سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے روزی خان کاکڑ کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارلیمنٹیرینز کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بدھ کو پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے پارٹی امور، صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت اور منظم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور بلوچستا ن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں