”الیکشن کراؤ ملک بچاﺅ مہم“ میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(انتخاب نیوز)حکومت پنجاب کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ” الیکشن کرا ملک بچاﺅ مہم“ کا این اے 126 سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو امپورٹڈ حکومت کے ملک کو پہنچائے گئے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کراو ملک بچاﺅ مہم شروع کر رکھی ہے، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں11 ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں