افغانستان، پندرہ طالبان نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کر دیا

کابل: افغانستان میں پندرہ طالبان نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کر دیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے گروپ کے لیڈر محمد زمان نے بتایا کہ انھیں اور انکے ساتھیوں کو احساس ہوا ہے کہ طالبان اب حق کے راستے سے ہٹ کر شہریوں کو نقصان پہہنچانے والی سر گرمیوں میں ملوث ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے انہوں نے اب ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دیگر ساتھیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ عسکریت پسندی ترک کر دیں۔ دریں اثنا نائب صوبائی گورنر عبدالقدیم نیازی نے بھی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ صوبہ بلخ کے ضلع تالاوا بارفیک میں پندرہ جنگجووں نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت اختیار کر لی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں