بلوچستان میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، بھتہ خوری عروج پر ہے،مولانا لونی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر بلوچستان مولنا عبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولنا حافظ عبدالاحد کبدانی سنیر ناب امیر مولنا محمد حیات ناب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ناب امیر مفتی رحمت اللہ خلجی دیگر نے کہا کہ حکومت کے بے بسی سے بلوچستان میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، بھتہ خوری عروج پر ہے بڑھتی ہوئی بدامنی بے قابو ہوچکی ہے بدامنی عدم تحفظ اور تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے بدامنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے جرائم کی خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی، ڈاکو راج کا خاتمہ، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، منشیات معاشرتی برائیوں کی سرکوبی کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارویاں ناگزیر ہو چکی ہے قیام امن سے صوبہ ترقی کر سکتے ہیں صوبے میں قیام امن کے لیے جمعیت علما اسلام نظریاتی کے تعاون ہمیشہ ساتھ رئیگا قیام امن کے بغیر ترقی وخوشحالی ادھوری ہے قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے آپس میں تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن میں ملک کی تعمیر ترقی کا راز مضمر ہے بدامنی اور نفرتوں کی عفریت اور رد عمل سے صوبے میں مسال کی انبار لگی ہوی ہے ملک دشمن قوتیں بدامنی، فسادات پر تیل چھڑکنے کی کوشش کررہی ہے دشمن قوتوں نے نفرتوں اور فسادات کو فروغ دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن اور جرائم کا خاتمہ معاشرے کی ہر فرد کے زمہ داری ہے جرائم کی نشاندئی میں عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے اور حکومت بھی اس کی خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھائے یہ صوبہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے کیونکہ عوام اور حکومت کے درمیان تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات کی نزاکت کاادراک ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے زمہ داری ہے امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے اور قیام امن کے لیے آگے بڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں