چمن، افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری، متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چمن میں پاک افغان بار ڈر پر سرحد پار فائرنگ، افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہسپتالوں میں عملہ طلب کرلیا گیا۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ابھی تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


