چمن پاک افغان بارڈر کشیدگی، دونوں ممالک کے درمیان مذکرات کے بعد بارڈر کھول دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چمن گزشتہ روز واقعے کے بعد پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے حکام کے مابین مذاکرات کے بعد آج صبح سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان سرحد پر آج معمول کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر تجارتی سرگرمیاں جاری رہی جبکہ سرحد پر پیدل آمدرفت بھی دن بھر بحال رہی یاد رہے گزشتہ روز کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے تھے زخمیوں میں جن کو کوئٹہ ریفر کیا گیا تھا ان میں سے بھی دو زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کا تعلق چمن مردہ کاریز سے تھا جن کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا عوام نے واقعے پر پاک افغان سرحد بند نا کرنے کے فیصلے کو دونوں ممالک کا بہتر فیصلہ قرار دیا جبکہ گزشتہ ادوار میں ایسے واقعات پر پاک افغان سرحد کو مکمل سیل کر دیا جاتا اس بار آنے جانے والے مسافروں کیلئے باب دوستی کو بند نہیں کیا گیا جو ایک اچھا اقدام ہے۔


