کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، پاک افغان بارڈر پر غیر ملکی کرنسی برآمد، متعدد افراد گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کسٹمز نے بڑی تعداد میں پاک افغان بارڈر پر غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ڈاکٹر عطا بڑیچ۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی ایڈیشنل کلکٹر آفتاب اللہ شاہ کی زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کلکٹریٹ نے پاک افغان بارڈر چمن گیٹ پر آرمی کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی ڈالر سمیت کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد کی۔ واقعے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، مذکورہ کرنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں