خضدار کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، آغا شکیل
خضدار:بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے صدر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری سردار عزیز محمد عمرانی یر محمد آصف جمالدینی سردار بلند خان غلامانی میر احمد خان گنگو نے پارٹی کارکنا ن کی کثیر تعداد کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وڈھ ضلع کی باتیں زبانِ زدِ عام ہیں اور وڈھ کو الگ ضلع بنایا جارہاہے تاہم ہم اور ہماری جماعت یہ سمجھتی ہے کہ یہ خضدار کو تقسیم کرنے کی ایک گہری سازش ہے جس کی ہم کسی بھی طرح اجازت نہیں دے سکتے ہیں اور اس عمل کے خلاف ہم ہر آخری حد تک جاسکتے ہیں لہٰذا انصاف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خضدار کوکسی کی خواہش پر انتظامی تقسیم کرنے سے گریز کیا جائے اور ارباب اختیارخضدار کے عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کی گناہ میں شامل نہ ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا شکیل احمد خضداری و ان کے ساتھیوں کا مذید کہنا تھاکہ خضدار بلوچستان کا تیسرا بڑ اضلع ہے خضدارمیں عوامی مفادات کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے چند سیاسی زعماء اپنی قبائلی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہمیشہ عوام پر قابض رہے ہیں تاہم وقت و حالات نے ان موقع پر ستوں کو اب عوام کے سامنے آشکار کردیا ہے وہ اپنے لئے سیاسی وطیرہ نکا لاہے کہ کس طرح مفادات کو پروان چڑھایا جائے اور کہاں فائدے کے لئے موقع تلا ش کیا جائے اب یہ طبقہ ضلع خضدار کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرکے سب ڈویڑن وڈھ کو خضدار سے علیحدہ کرنے اور ضلع بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ہمیں خوشی ہوتی اگر خضدار جیسے بڑے ضلع کو نیک نیتی کی بنیاد اور عوامی مفادات و ترقی کو مد نظر رکھ کر تقسیم کرکے مذید ضلعے بنائے جاتے۔


