کراچی سی ٹی ڈی نے گردوں کے مرض میں مبتلا آواران کے رہائشی عابد کو حراست میں لے لیا
کراچی (انتخاب نیوز)کراچی سی ٹی ڈی نے گردوں کے مرض میں مبتلا آواران کے رہائشی عابد کو حراست میں لے لیا،فیملی زرائع کے مطابق عابد گردے کا مریض ہے جس کا ایک گردہ مکمل ناکارہ تھا اور دوسرے گردے کا ایک آپریشن گزشتہ ماہ کو ہوا تھا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں نے دوائیاں دیکر ایک مہینے ریسٹ کرنے کا کہا تھا اور کل 16 نومبر کو اسکے گردے کا دوسرا آپریشن تھا اور اسے میمن اسپتال میںداخل ہونا تھا لیکن مالی حالت کی کمزوری کیوجہ سے اسکا داخلہ نہ ہوسکا۔ فیملی زرائع کے مطابق اگلے منگل کو اس کا آپریشن رکھا تھا تاکہ پیسوں کا بندوبست کی جا سکے لیکن کل رات کو اسے کراچی سی ٹی ڈی نے اسکے رشتہ دار گھر واقع ڈالیاں شانتی نگر سے اسے رات ڈیرھ بجے حراست میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


