شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوچکا،شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیر ر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشر ریف کا نام ای سی ایل میں جارہا ہے،31جولائی تک جھاڑو پھرجائیگا،آٹا چینی اسکینڈل میں جوبھی ملوث ہو گا بچ نہیں پائے گا، جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 30 مسافر ٹرینیں چل پڑی ہیں،تمام صوبوں اور انکے وزرائے اعلی کے تعاون ہر ان کو مشکور ہوں،آن لائن بکنگ 24 گھنٹے پہلے بند کر نا غلطی ہے،بہت سے کوگوں کو آن لائن بکنگ کا پتہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈی ایس کو مبارک باد دیتا ہوں جنھوں نے کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے بھرپور حفاظتی انتظامات کئے۔ انہوں نے کہاکہ (آج) جمعرات کو ملتان جاؤں گا اسکے بعد دیگر اسٹیشنز پر بھی انتظانات کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے ساتھ عمران خان ہیں کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 31 جولائی تک جھاڑو پھرے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں کوئی منتری یا پامسٹ نہیں مجھے مارجن دیں،شہباز شریف کو پتہ ہے کہ اسکا نام بلیک لسٹ ای سی ایل میں جارہا ہے مگر وہ ٹارزن بن رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں