بنوں میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدرعارف علوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں عسکریت پسند وں کی کارروائی ناکام بنانے اور ان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔بدھ کے روز ایوانِ صدرکے سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی قیادت اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو تخریب کاری سے آزاد کیا ہے، اسی جذبے سے تخریب کاری کی باقیات کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ،قوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے تخریب کاری کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، پوری قوم تخریب کاروں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں