منی ایکسچینج کی آڑ میں عام دکانداروں سے پاکستانی کرنسی ضبط کرنا ناانصافی ہے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا عمران ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ،ولی افغان، میر رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، اسلم اچکزئی، حیدر آغا، حاجی ظہور کاکڑ، منظور ترین، شفیع آغا، طاہر جدون،حسن خلجی،امردین آغا، نعمت ترین، شاہ محمد میاخیل، فیض محمد داوی، بسم اللہ ترین، دوست محمد ترین، حاجی قیوم خلجی، انور کاسی، غنی آغا، فیض افغان، اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے شارع اقبال پر واقع بخاری سینٹر کو محاصرہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کر تے ہوئے کہا ہے کہ منی ایکسچینج کے چند دفتروں کی آڑ میں پورے پلازہ کو محاصرہ کیا گیا تھا جس میں تاجروں کے مختلف اشیاء کی دکانیں اور رہائشی کمرے موجود تھے اور کیا ہے کہ منی ایکسچینج کی آڑ میں عام تاجروں کے دکانوں سے پاکستانی کرنسی کو ضبط کیا گیا جوکہ سراسر ناانصافی ہے اور ہم قطعاً کسی ادارے کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ عام تاجروں پر غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کریں اور کہا ہے کہ تاجروں نے اس عمل کے خلاف پر امن احتجاج کیا اور چند شرپسند عناصر کی جانب سے گاڈیوں کو جو نقصانات پہنچے ہے اس سے تاجروں کا کوئی تعلق نہیں اور کہا ہے کہ جو ادارے منی لانڈرنگ اور فارن کرنسی کیخلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے وہ قانون کے دائرہ کار میں کریں اور عام تاجروں کو محاصرہ کرنے اور ان پر بھتہ گیری اور غنڈہ گردی کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں