کوئٹہ شہباز ٹاؤن میں حقہ اور فلیورز کی دکانوں پر چھاپے، اشیا ضبط کرلی گئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنعم بلوچ نے شہباز ٹاؤن کے علاقے میں حقہ اور فلیور کی دکانوں پر چھاپہ اور کارروائی کرکے متعدد شیشہ والے حقہ اور فلیور قبضے میں لیکر ضبط کرلی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعیم نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو شیشہ اور فلیوز جیسا نشہ اور عادت سے دور رکھنے کے لیے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر زمہ دار شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تعلیمی اداروں سکولز اورکالجز کے ایریا میں حقہ اور فلیور کی خرید وفروخت سخت ممنوع ہیں جبکہ شہر میں شیشہ اور فلیوز پوانٹس اور ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسکولوں اور کالجز کے ایریا میں شیشہ اور فیلوز حقہ فروخت کرنیوالوں اور حکومتی ہدایات نظر انداز کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو شیشہ اور فیلوز جیسے لعت سے دور رکھتے ہوئے ان پر نظر رکھیں۔


