چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کودرپیش مالی مسائل اور صوبے کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے حصے کے اجراء میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ملاقات میں دونوں رہنماؤں نیبلوچستان عوامی پارٹی کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو بھی کی جس پر چیئرمین سینٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور اسے تسلی بخش قرار دیا اور انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی صوبائی حکومت اپنی کاوشوں کو اس طرح جاری رکھیں گے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کی مستقل اور پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں جن کا مقصد صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے مالی طور پر خودمختار بنانا ہے، حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف صوبے کے عوام مستفید ہونگے بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی صوبہ بلوچستان ایک کلیدی کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں