کورونا وائرس‘ کیسز میں کوئٹہ پہلے‘ قلعہ عبداللہ دوسرے نمبر پر

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا بلوچستان میں 14دن میں کورونا کیسز کی تعداد میں 1ہزار اضافہ ہوگیا ہے کوئٹہ پہلے،قلعہ عبداللہ دوسرے اور پشین تیسر ے نمبر پر ہے محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے کل 33میں سے10اضلاع سے کورونا کااب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے بلوچستان میں سخت لاک ڈاؤن کے دوران کوروناکے500کیسز 42 دن میں رپورٹ ہوئے تھے بلوچستان میں 14 دن میں کورونا کے کیسزکی تعداد میں ایک ہزارکااضافہ ہوا ہے بلوچستان میں کوروناکے کیسز کیاعتبارسے قلعہ عبداللہ دوسرے اورپشین تیسرے نمبر پر ہے بلوچستان میں مقامی سطح پر سب سے زیادہ 2409کیسزکوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


