چمن بارڈر کی بندش پشتونوں کو بیروزگار کرنے کے حربے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بیک وقت اسلام آباد اور کابل میں دھماکے لمحہ فکر سے کم نہیں بارہا خبردار کرنے کے باوجود بالادست اشرافیہ جنگی معیشت سے ناطہ جوڑے ہوئے ہے، تخریب کاری چاہے جس سطح پر بھی ہو ہم نے واضح مخالفت کی ہے، افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی افغانوں کی مستقبل پر وار اور ناقابل معافی جرم ہے عالمی دنیا اور تمام روشن فکر مترقی قوتیں اس ناروا عمل کیخلاف آواز اٹھائیں چمن بارڈر پر بغیر کسی وجہ تناؤ کشیدگی مزدور کار غریب پرور پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے اور پشتون افغانوں کے درمیان غمی خوشی میں شرکت سے روکھنے کے آزمودہ حربے ہیں فکر باچاخان کے سوا باقی تمام وعدے اور دعوے دم توڑ چکے، پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے پشتونوں کی فکر باچاخان میں شمولیت خوش آئند ہے نئے ساتھیوں کو خو ش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار گل زمان حاجی عبدالواجد محمد داود اصغر خان ولی خان نے محلہ حاجی محمد انور بائی پاس اور پرانا چمن میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر قدرت اللہ جعفر خان اصغر خان محمد سرور محمد عمر محب اللہ رحمت اللہ اسد اللہ علی محمد اپنے اپنے خاندانوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آئے روز سیاسی کارکن نوجوان قبائلی عمائدین فکر باچاخان کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں مقررین نے کہا کہ چمن بارڈر پر بغیر کسی وجہ کشیدگی پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنا پشتونوں افغانوں کے درمیان آمد ورفت میں خلل ڈالنا آزمودہ حربوں کا تسلسل ہے جو کسی صورت قابل قبول عمل نہیں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پشتون خوا وطن کے وسائل زیر دست لانے کیلئے ان کی جنت نظیر وطن پر بدامنی تخریب کاری انتہا پسندی غالب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن اس بار پشتون من حیث القوم ان ناروا عملیات کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں چمن سے چترال تک "پشتون اولسی پاؤن” عوامی نیشنل پارٹی کی پالیسیوں کی تائید ہے اور یہ بیداری مستقبل میں مزید بڑھ کر ابھرے گی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان کے مطابق اے این پی کے سابق صوبائی صدر صالح محمد خان مندوخیل کی 22ویں برسی کے مناسبت سے آج ہفتہ 24 دسمبر صبح 10بجے ظریف پارک ژوب میں جلسہ عام ہوگا جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی


