ضیااللہ لانگوو صوبائی وزیرعبدالرشید بلوچ حق دو تحریک کے دھرنے سے مذاکرات کے لئے گوادر پہنچ گئے

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ گوادر میں جا ری حق دو تحریک کے دھرنے سے مذاکرات کے لئے گوادر پہنچ گئے ۔ ہفتہ کو صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ گوادر پہنچے، جہاں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حق دو تحریک کے رہنما ء مولانا ہدایت الرحمان سے دھرنا ختم کر نے کے لئے مذاکرات کرینگے ۔ واضح رہے کہ اس قبل کمشنر مکران کی سربراہی میں حکومتی وفدنے بھی مولا نا ہدایت الرحمان سے مذکرات کئے ہیں ،صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ مذکرات کے زریعہ دھرنا ختم کیا جا ئے ،حکومت بلوچستان حق دو تحریک کے بیشتر مطالبات پہلے ہی تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں