کوہلو،شہریوں نے عید کی خریداری کے لیے بازار کارخ کرلیا،عارضی اسٹال اور دکانیں سج گئی

کوہلو:حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کوہلو کے شہریوں نے عید کی خریداری کے لیے بازار کارخ کرلیا تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی مارکیٹوں میں رش جگہ جگہ پر عارضی اسٹال اور دکانیں سج گئی ہیں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں میں عید کی خریداری عروج پرہے کوہلو کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں رش دیکھنے ملتا ہے اورسڑکوں پرٹریفک بھی رواں دواں ہے۔عید میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں اور شہریوں کی خواہش ہے کہ جلد از جلد عید کی شاپنگ سے جان چھڑالیں ایسے ناہو کہ حکومت دوبارہ کورونا کوبنیاد بناکر مزید سختی نہ کردے مری بازار صدر بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم ہے چھوٹے بوڑھے بچے ہر ایک عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں لیکن یہ سب حکومتی ایس او پی کوبھول چکے ہیں نہ چہرے پرماسک نہ ہاتھوں میں دستانے اور نہ سینیٹائزر کااستعمال بروئے کارلارہے ہیں۔جان ہے توجہان ہے شہریوں کوتمام تر احتیاطی تدابیرپرعمل کرکے حکومتی ایس او پی کی پابندی کرناہوگی بصورت دیگرکورونا سے نمٹنا ناممکن ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں