عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کے مطابق عمران خان خیبر پختونخوا ہائوس میں ارکانِ قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے ہائوس میں جمع ہونے کے بعد تمام ممبران پارلیمنٹ ہائوس جائیں گے۔ تحریکِ انصاف کے ارکان استعفوں کے لیے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے، اس موقع پر غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں