کوئٹہ، پولیس ناکے پر دستی بم حملہ،8 افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چالو باوڑی کے مقام پر پولیس کے ناکے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 12افرادعبدالنبی، محمد عمر، تنویر احمد، ثناء اللہ، وزیر محمد، رفیع اللہ، لیاقت علی،محمد اکبر، محمد بلال،محمد انور،محمد فائق، عبدالستار زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


