تخریب کاری کے خدشات، اسلام میں ہائی الرٹ، شہریوں کو دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں ہائی الرٹ، شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری اطلاع 15 پر اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس نے تخریب کاری کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری اطلاع 15 پر اطلاع دیں۔ شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں