کراچی ،اربوں روپے کی منشیات سمگلنگ ناکام ،19 سمگلرز گرفتار

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کو ناکام بنادیا۔ڈپٹی ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے)کموڈور عامر اقبال اورایڈیشنل کلکٹر کسٹمز علی رضا نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔سمگلرز نے ثبوت مٹانے کے لئے منشیات سمندر میں پھینک دی تھی، پی ایم ایس اے نے انتھک محنت کے بعد منشیات کو پانی سے نکالا، سمندر میں پھینکی گئی منشیات میں سے 128 کلو گرام آئس کرسٹل اور 2500 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ۔ترجمان پی ایم ایس اے نے مزید بتایا کہ 3 کشتیوں میں موجود 19 سمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ۔ سمگلروں اور منشیات کو مزید تشویش اور قانونی کاروائی کے لئے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا ۔گزشتہ ایک ماہ میں دونوں اداروں کا مشترکہ ساتواں انسداد منشیات آپریشن ہے، جس میں تقریبا 13 ارب مالیت کی منشیات ، 39 سمگلروں اور 6 کشتیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک کشتی کو سمگلروں نے آگ لگا کر سمندر برد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں