اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، بینظیر کے مشن میں غفلت نہیں کر سکتا، آصف زرداری
کراچی(انتخاب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا، محترمہ نے آئین اور جمہوریت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کیلئے مزاحمت جاری رکھی۔سابق صدر نے مزید کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، بی بی بہادری،صبر اور برداشت کی علامت تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ آج بھی میری رہنمائی کرتا ہے۔
Load/Hide Comments


