اندرونی معاملات میں مداخلت، ایران اپنے ملک میں احتجاج کرنیوالی خواتین کو قائل کرے، افغان وزارت خارجہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں خواتین کی تعلیم کو روکنے پر ایرانی حکومت کی تنقید کے جواب میں افغان وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جواب دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے کہاکہ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک میں احتجاج کرنے والی خواتین کو قائل کریں اور ہمدردی کے نام پر اپنے ملک کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے افغان یونیورسٹیوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی خبریں شائع ہونے پر افسوس کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا جب مہسا امینی کے قتل کی وجہ سے شروع ہونے والی عوامی بغاوت میں خود ایرانی حکام خواتین اور طالب علموں پر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے ملوث ہیں۔
Load/Hide Comments


