وفاقی حکومت میں شامل جماعت کے صوبائی عہدیدار نے ووٹ کا اندراج کوئٹہ میں کروا لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت میں شامل ایک جماعت کے صوبائی عہدیدار نے اپنے آبائی حلقے کے بجائے کوئٹہ سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ووٹ کا اندراج کوئٹہ میں کروا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت میں شامل ایک جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی عہدیدارنے نئی حلقہ بندیوں کے بعد اپنے ووٹ کا اندراج کوئٹہ میں کروا لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ شخصیت ماضی میں اہم عہدے پر بھی تعینات رہی ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں وہ اپنے آبائی حلقے کے بجائے کوئٹہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں