پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول سیاسی بنیادوں پر مرتب، طویل بندش سے معمولات متاثر
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈویژنل مکران کے ضلعی پنجگور میں واپڈا حکام نے بجلی کی نئے لوڈ شیڈنگ شخصی سیاسی بنیاد پر مرتب کرکے میونسپل کارپوریشن خدابادان کو یونین کونسل لسٹ میں شامل کرکے تمام لوڈ شیڈنگ کا ملبہ میونسپل کارپوریشن خدابادان پر ڈال دیا جس کی وجہ سے کئی اہم و بنیادی سرکاری ادارے ایم اے جنرل پچاس بڈڈ ہسپتال پولٹیکلنیکل کالج انٹر کالج و دینی درسگاہ تبلیغی مرکز و دیگر تمام چھوٹے بڑے سرکاری دفاتر ڈیوٹی ٹائم بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں موسم سرما کی شدید سردی میں میونسپل کارپوریشن خدابادان کو تین میں تین گھنٹے مسلسل ٹرپنگ کے ساتھ ہر پانچ منٹ کے بعد گھنٹوں تک بجلی غائب 7 بنے سے 9 بجے تک کے بعد دوسرے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی ہے لوگ شدید سردی بغیر بجلی کی وجہ سے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں میونسپل کارپوریشن کے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا کا موجودہ مرتب کردہ لوڈ شیڈنگ ضد و عناد کی بنیاد پر کیا گیا گزشتہ ایک سال سے محکمہ واپڈا کا رویہ میونسپل کارپوریشن خدابادان کے ساتھ تعصبانہ ہیں میونسپل کارپوریشن کو بجلی کی سپلائی میں دانستہ خلل پیدا کی جا رہی ہے کبھی فالٹ کبھی کنسٹرکشن کے نام پر پورا دن بجلی سے محروم رکھا گیا جب حقائق معلوم کیا گیا تو کہیں بھی فالٹ کام نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا اپنی ضد و عناد کی تمام تر طاقت کو استعمال نہ کرے اس سے پرامن ماحول میں علاقائی تعصب جنم لیتے ہیں کسی ایک کی خواہش پر ادارے کی استحقاق دعوی پر لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں محکمہ سے زیادہ بجلی نہیں بلکہ میونسپل کارپوریشن خدابادان کو چتکان سے منسلک کریں اگر وہ ضدو انا اپنی قائم رکھنا چاہتے ہیں بجلی نہ دے اور بل لینے کی زحمت نہ کریں۔


