نائب قاصد و ڈرائیور کیلئے 15 لاکھ، اسٹینو گرافر کی پوسٹ کیلئے 40 لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں، جام کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ٹوئٹ کیا ہے کہ آج بلوچستان میں سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ان عہدوں کیخلاف مقرر کردہ لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔ ایک غریب آدمی نے کسی سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈرائیور کی نوکری دلوائے وہ قرض لے گا اور ادائیگی کرے گا، باقی اس کی تنخواہوں سے وصول کیا جائے، ان کی تنخواہ میں سے صرف دس ہزار روپے انہیں دیے جائیں، تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھرسکیں۔ آج اس ماحول اور حال کے کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان سب کو پتا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں