سیاسی عدم استحکام معاشی زوال، قومی سلامتی تک پہنچ گیا، شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال ، قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںشیخ رشید نے کہا کہ جنرل عاصم منیرنے درست کہامعیشت دہشتگردی پرقومی اتفاق رائے ضروری ہے ،ملک انتہائی نازک موڑ پرہے ،سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام کیسے آسکتاہے ،سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اورملزوم ہیں، استحکام انتخاب لائے گاجوفوج کرواسکتی ہے،120دن اہم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں