10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی، پنجاب سے گندم کی 2 لاکھ بوریاں بلوچستان پہنچ جائیں گی، محکمہ خوراک بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی رہ گیا۔صوبائی محکمۂ خوراک نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے گندم کی 2 لاکھ بوریوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ ضلع لیہ پنجاب سے کل گندم کی 2 لاکھ بوریاں بلوچستان پہنچ جائیں گی جبکہ دیگر صوبوں سے گندم کی نقل و حمل بند ہونے سے قلت کا سامنا ہے۔صوبائی محکمۂ خوراک نے کہا کہ مل مالکان کو دسمبر کا کوٹہ دے دیا گیا، جلدی جنوری کا کوٹہ بھی مل جائے گا۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملوں کو یومیہ گندم کی 25 ہزار بوریوں کی ضرورت ہے، حکومت گندم کی 9 سے 10 لاکھ بوریوں کا فوری بندوبست کرے۔ملز مالکان نے کہا کہ چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں گندم کے بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں