سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے قاسم سوری کو طلب کرلیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سینئر صحافی سلیم صافی سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو طلب کرلیا۔ گزشتہ دنوں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کرائی تھی۔ سلیم صافی کی درخواست میں کہا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹ کیے، قاسم سوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اب اس معاملے پر ایف آئی اے نے قاسم سوری کو طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے قاسم سوری کو 11 جنوری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
Load/Hide Comments


