پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت سے لوگوں کو شدید مشکلات
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی ہے شدید سردی میں لوگ ٹھٹرا گئے صارفین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے محکمہ واپڈا کے زمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم و دیگر فیڈر پر لوڈشیڈنگ کی چھڑائی کردی اس وقت میونسپل کارپوریشن خدابادان کو کوچہ جات میں شامل کرکے دن میں دو رات میں دو گھنٹے وہ بھی ہر پانچ منٹ کے ٹرپنگ کے بعد گھنٹوں تک غائب و 80 وولٹ کی درد سری نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا محکمہ واپڈا نے اپنی تعصبانہ ریہ پر میونسپل کارپوریشن کو کوچہ جات میں شامل کردیا عوامی سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے سیاسی پارٹیوں کو بجلی پانی صحت تعلیم انٹرنیٹ سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف ووٹ کی ضرورت ہے جنہیں صرف ٹھیکیداری کرنی ہے باقی تمام معاملات عوام کو تلاش کرنے ہیں ہمیں صرف ووٹ چائیے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے آل پارٹیز نے ای ٹیگ حاصل کرکے بلکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان کی خاموشی معنی خیز ہے انہوں نے کہا ہے بلوچستان کا واحد ضلع پنجگور ہے جہاں بجلی پانی صحت ایجوکیشن انٹرنیٹ کا گمان تک نہیں ہے کہیں بھی کچھ نظر نہیں آتا ہے کہ انکے حل کیلئے کوئی افسوس کرے انہوں نے کہا ہے کہ بجلی مہینوں تک نہیں لیکن ہر ماہ بل پانچ ہزار تونپ دیئے جاتے ہیں انہوں مطالبہ کیا ہیکہ محکمہ واپڈا گزشتہ لوڈ شیڈنگ بحال کرے یا بل وصول کرنے کی زحمت نہ کریں


