دبئی میں شراب فروخت کرنیوالے بارز کیلئے لائسنسنگ فیس ختم، ہوم ڈلیوری بھی ہوگی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شراب کی فروخت کے لیے دبئی میں عائد 30 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کی شرط ختم کر دی ہے۔ سال 2023 کے پہلے حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شراب کی فروخت سے متعلق دکانوں اور بارز کے لیے لائسنسنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے دبئی میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دبئی میں آنے والے سیاحوں کے لیے شراب کی قیمت میں امکانی طور پر کمی ہو گی۔ بظاہر یہ اچانک فیصلہ دبئی کے حکمران شاہی خاندان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کیونکہ ابھی تک حکومت کے کسی اہلکار نے اس بارے میں کسی سوال کا جواب دیا ہے نہ ہی اس اعلان کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔تاہم اس اعلان سے سالہا سال سے شراب پر بالواسطہ طور پر عائد کیا گیا ایک بڑا اور اہم ٹیکس ختم ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بھی دبئی میں شراب کی خرید و فروخت میں کافی آسانی فراہم کی جا چکی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران بھی دن کے وقت شراب کی خرید و فروخت کی اجازت ہے۔کووڈ 19 کے دنوں میں بھی ہوم ڈلیوری کی سہولت دبئی کے رہائشیوں کے لیے شروع کر دی گئی تھی۔ بعض لوگ دبئی میں شراب کی فروخت کو یہاں کی معیشت میں ایک اہم عنصر کے طور پر دیکھتے رہے ہیں۔ کیونکہ پورے متحدہ عرب امارات میں دبئی بیرون ملک سے آنے والوں کی اہم منزل ہے۔دبئی میں الکحل ڈسٹری بیوشن سے متعلق ادارے میری ٹائم اینڈ مرکنٹائل انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریبا ایک سو سال پہلے جب دبئی میں اپنے آپریشنز شروع کیے تھے تب سے امارات کی اپروچ غیر معمولی طور پر متحرک و جاندار، حساس اور سب کے لیے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں