کراچی ایئرپورٹ پرجدہ جانیوالی پرواز تاخیر کا شکار،عازمین عمرہ سراپااحتجاج
کراچی(انتخاب نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے عازمین عمرہ نے احتجاج کیا ہے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731کراچی سے جدہ کے لئے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اس موقع پر عمرہ ادائیگی کے لئے جانے والے زائرین نے کراچی ائرپورٹ پر احتجاج کیا، مسافروں نے کہاکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا۔ائرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔واضح رہے کہ طیارے کو پیر کی شام جدہ کے لیے روانہ ہو نا تھا جبکہ پرواز پی کے 731کے بوئنگ 777 فنی خرابی کے باعث تاخیرکا شکار ہوئی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز طیارے میں فنی خرابی کو دور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد پرواز کو جلد کردیا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کے کھانے پینے اور دیگرضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے ۔


