گلگت بلتستان میں چلنے والی تحریک کے حق میں پونچھ راولاکوٹ کے قوم پرست میدان میں آگئے

راولاکوٹ: گلگت بلتستان میں چلنے والی تحریک کے حق میں پونچھ راولاکوٹ کے قوم پرست میدان میں آگئے پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی قوم پرست تنظیموں نے متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے صوبے گلگت بلتستان میں جاری تحریک کی مکمل حمایت کر دی جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ (صغیر)جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ(یاسین ملک)جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ(رشید حسرت)نے مشترکہ طور سکردو گلگت غذر استور گانچھے اور شمالی کشمیر میں محنت کش قوتوں کی تحریک پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے ہی مسائل سے نام نہاد آ زادکشمیر بھی دوچار کیا گیا ہے گلگت بلتستان میں زمینوں پر غیر ریاستی افراد سے جابرانہ قبضہ کروایا جا رہا ہے آ ٹے پر سبسڈی ختم کی جا رہی ہے بجلی بلات پر ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے اسی طرح ازاد کشمیر میں غیر ریاستی افغان باشندوں کو زمینیں الاٹ کروا ئی گئی ان کو شہریت دی گئی بجلی پر اتنے ٹیکسز لگائے ہیں کہ عام آ دمی کنکشن کٹوانے کی صلاح مشورہ کر رہا ہے ایسے میں گلگت بلتستان کی زندہ دل عوام سڑکوں پر ہے نام نہاد حکومتی ڈھانچے کی سودے باز ی کی پیشکش مسترد کر دی مہاراجہ ہری سنگھ کے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف تب ہمارے اجداد نے جو تحریک چلائی اور اس کا ساتھ گھنسارہ سنگھ کی شخصی راج کے خلاف جی بی کی ہم وطن قوم نے دیا اج جی بی کی عوام اس جزبے کو زندہ کئیے ہے ہمارے لئیے سبق ہے کہ ہم بھی ویسی تحریک یہاں چلائیں قوم پرستوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو ان مسائل کے حل کی تحریک میں اولین طور چارٹرڑ آ ف ڈیمانڈ میں آ ئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ رکھنا چائیے اس مطالبہ کے بغیر تحریک ادھوری ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں