کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، غریب عوام کا جینا مشکل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے گراں فروشی کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کھانے پینے کی چیزیں، آٹا، دالیں، چینی، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاخورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔ ٹماٹر 150روپے فی کلو، مٹر 300 روپے، بھنڈی 200 روپے، مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو، آٹا 125 سے 130 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ایک ہفتے میں 100 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کی گراں فروشی کے خلاف خاموشی اور کارروائیاں نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ عوام کو گراں فروشی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سستے داموں اشیا خورونوش کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں