کوئٹہ میں ناغے کے روز گوشت کی فروخت کرنیوالی 10 دکانوں کو سیل کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناغے کے روز گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 دکانوں کو سیل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناغے کے روز عوامی شکایات پر گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقوں نواں کلی، ہنہ اوڑک میں 10دکانوں کو سیل کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


