خاران لیویز چیک پوسٹ پر حملے و محمد آسا مزارزئی کے قتل کے شعبے میں گرفتارمشتبہ افراد رہا

خاران(نمائندہ انتخاب )بُھٹ لیویز چیک پوسٹ پر حملے اور محمد آسا مزارزئی کے قتل کے شعبے میں گرفتار مشتبہ افراد رہا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے دسمبر میں علی الصبح سی پیک روڑ پر قائم خاران لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک اہلکار کو جاں بحق جبکہ ایک لیویز اہکار کو زخمی کرکے سرکاری اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے تھے ،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی روشنی میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئےہفتے خاران گواش کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 17 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ خاران منتقل کردیا تھا،اہم ذرائع کے مطابق تمام تر مشتبہ افراد کو ایک، دو رات حراست میں رکھنے کے بعد خاران لیویز نے رہا کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں