ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاج، تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں صدر ڈاکٹر بہار شاہ کی قیادت میں سول سنڈیمن ہسپتال کے احاطے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا سیکرٹری خزانہ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کی 9 جنوری تک یقین دہانی پر احتجاج کو موخر کر دیا گیا جمعرات کو وائی ڈی اے کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق اور گزشتہ ایک سال سے پی جیز اور ہاؤس افسران کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہسپتال میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا مظاہرین نے وزیراعلیٰ‘ محکمہ صحت اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا کہ ہم ایک سال کے مطالبات کے حق کے لئے سراپا احتجاج ہیں گزشتہ روز ہم نے اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے ریلی نکالنی تھی تنخواہوں کے معاملے سے متعلق سیکرٹری خزانہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے 9 جنوری تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا اگر 9 جنوری تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور حکومت پر عائد ہوگی۔


